Friday, April 26, 2024

کراچی، پولیس مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک

کراچی، پولیس مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک
January 13, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پولیس مقابلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ایس پی رائو انوار کے مطابق کراچیکے علاقے  شاہ لطیف ٹاؤن میں  پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش سےہے ۔ایس پی ملیر رائو انوار کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں میں مولوی اسحاق اور نذر شامل ہیں ۔ 

اسحاق لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر  جبکہ نذر پی این ایس مہران ، ایم اے جناح روڈ  پر امام بارگاہ ، پولیس ، رینجرز اور فوجی جوانوں پر حملوں میں ملوث تھا ۔