Thursday, April 25, 2024

کراچی، پولیس مقابلے میں دو اغوا کارہلاک،مغوی بچہ بازیاب

کراچی، پولیس مقابلے میں دو اغوا کارہلاک،مغوی بچہ بازیاب
April 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران 2 اغوا کار مارے گئے جب کہ مغوی بچہ بحفاظت بازیاب کر ا لیا گیا۔ پولیس نے ساحل پر کالےشیشے والی گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا لیکن کارسواروں نے گاڑی نہیں روکی  جس پر پولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے بچے کو گاڑی سے نیچے اتار کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سےدو ملزمان شدید زخمی ہوئے جوکچھ دیر بعد دم توڑ گئے ، ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس کےمطابق ملزمان نے بچے کو آج صبح اسکول جاتے ہوئے اغواء کیاتھا اور بچے کے والدین سےتاوان طلب کررہےتھے۔رقم وصول کرنےکےلئے بچےکو ادھرادھرلیکرگھوم رہے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔