Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، پولیس مقابلے میں بچے کی ہلاکت، تفتیش ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرینگے

کراچی ، پولیس مقابلے میں بچے کی ہلاکت، تفتیش ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرینگے
April 6, 2019

کراچی( 92 نیوز) کراچی کے علاقے قائدآباد میں گزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 12 سالہ لڑکا سجاد جاں بحق ہوگیا تھا  ، پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کرانے کا اعلان کردیا  ۔

کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے پر سوال اٹھ گئے  ، قائدآباد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ12 سال کے معصوم سجاد کی جان لے گیا ، اہلخانہ نے پولیس پر انگلیاں اٹھادیں ۔

فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بچے عمر کا کہنا ہے دوست کے ساتھ واپس آتے ہوئے گولی لگی  ، ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے زخمی دونوں اہلکار انٹیلی جنسڈیوٹی ادا کررہے تھے  جبکہ تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کی جائے گی ۔

دوسری جانب مقابلے میں گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا  ، ملزم شیر زمان کیخلاف ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

ملزم کے 2 ساتھی پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں  ، شیر زمان نے ایک ساتھی کے ہمراہ کالعدم تنظیم سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی تھی ۔

گروہ کا ایک کارندہ جیل میں قید ہے ۔