Thursday, April 18, 2024

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے
December 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا جبکہ اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں ناکے پر روکے جانے پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم نصیب مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔