Saturday, April 20, 2024

 کراچی  : پولیس مقابلے میں 8دہشتگرد ہلاک ایک زخمی

 کراچی  : پولیس مقابلے میں 8دہشتگرد ہلاک ایک زخمی
October 17, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے منگھوپیرناردرن بائی پاس پر پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران  دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا  جس میں 8دہشت گرد ہلاک  جبکہ ایک کو زخمی حالت میں  گرفتارکر لیا گیا ،مقابلے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے منگھو پیرناردرن بائی پاس  کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر چھاپہ ماراتو اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ا س مقابلے میں ایک  پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔