Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث دو ملزم ہلاک

کراچی: پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث دو ملزم ہلاک
January 13, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس مقابلہ میں دو ملزم مارے گئے، تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ لیاری کلا کوٹ میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزم مارے گئے۔ ملزموں کا تعلق گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔