Thursday, April 25, 2024

کراچی ، پولیس مقابلوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سوالات بڑھنے لگے

کراچی ، پولیس مقابلوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سوالات بڑھنے لگے
April 12, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہریوں کی حفاظت پر معمور غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکار شہریوں کی زندگی کے لئے ہی خطرہ بن گئے۔ پولیس مقابلوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سوالات بڑھنے لگے۔

 ڈیفنس کی معصوم بچی امل کا واقعہ ہو یا انتظار احمد کا قتل۔ ناتھا خان پر مقصود احمد کی ہلاکت ہو یا پھر طالبہ نمرہ کی ناگہانی موت۔ تمام واقعات نے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔  

 پولیس مقابلوں میں شہریوں کے نشانہ بننے کے واقعات نے اہلکاروں کی تربیت کا بھی پول کھول دیا۔

شہریوں کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو یہ بھی یاد نہیں کہ انہوں نے تربیتی کورس کب کیا تھا، اسلحہ چلایا کیسے جاتا ہے اور نشانہ کیسے لیا جاتا ہے۔

 ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کہتے ہیں کی ایسے واقعات سے بچنے کے لئے  اب پولیس اہلکاروں کی تربیت جدید خطوط پر کی جا رہی ہے۔

 افسران کہتے ہیں پولیس اہلکاروں کے تربیتی کورس ہر تین ماہ بعد ہونے چاہیں لیکن ہمارے ہاں ایسے کورسز برسوں بعد کرائے جاتے ہیں۔