Friday, April 26, 2024

کراچی ، پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک، سات ملزم گرفتار

کراچی ، پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک، سات ملزم گرفتار
December 21, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ سات ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اس کا ساتھی فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک کار سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری طرف سرسید کے علاقے میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
ادھر سعود آباد اور شریف آباد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ ملزم گرفتار کر کے اسلحہ، موبائل فون اور لوٹا جانے والا سامان برآمد کر لیا۔