Friday, April 26, 2024

کراچی: پولیس مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت چار ملزم گرفتار، بلدیہ ٹاؤن میں مقابلے کے بعد ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد

کراچی: پولیس مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت چار ملزم گرفتار، بلدیہ ٹاؤن میں مقابلے کے بعد ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد
August 1, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس مقابلوں میں دو دہشت گردوں سمیت چار ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، چھاپوں کے دوران دو بھتہ خوروں سمیت چھے ملزم گرفتار کر لیے گئے جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے میں دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ قبضے سے ڈیٹونیٹر اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں پولیس نے مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔ کھارادر سے خاتون بھتہ خور کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ شریف آباد اور بلوچ کالونی سے گینگ وار کے دو ملزم گرفتار ہوئے جبکہ عوامی کالونی سے دو ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ لیاری نوالین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔