Monday, September 16, 2024

کراچی: پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران تین زخمیوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران تین زخمیوں سمیت گیارہ ملزمان گرفتار
January 8, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں اور کارروائیوں کے دوران تین زخمیوں سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ماڑی پور روڈ پر کلری پولیس نے لوٹ مار کرنے دو ملزموں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزموں عنایت اور رحمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب موچکو پل کے قریب پولیس نے کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ایک زخمی ملزم حارث اور سمیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملیر الفلاح میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کیا جبکہ کٹی پہاڑی کے قریب سے بھی 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا گیا۔