Thursday, April 25, 2024

کراچی: پولیس سے مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، صوبائی وزیر داخلہ کا پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

کراچی: پولیس سے مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، صوبائی وزیر داخلہ کا پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
October 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس سے مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا۔ تیس منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت شیر خان عرف شیرو کے نام سے ہوئی ہے جو قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ دو دہشت گردوں کی شناخت کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔