Friday, April 26, 2024

کراچی پولیس سروس گروپ کے 17 افسران کی گریڈ 21میں ترقی

کراچی پولیس سروس گروپ کے 17 افسران کی گریڈ 21میں ترقی
January 9, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سلیکشن پروموشن بورڈ نے پولیس سروس گروپ کے 17 افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی ۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر امیر شیخ، نجف قلی مرزا، شاہد حیات اور غلام نبی میمن بھی شامل  ہیں ۔

گریڈ 20 کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے لئے سلیکشن پروموشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔

 اجلاس میں پولیس سروس پاکستان گروپ کے  17 افسران کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر امیر شیخ، نجف قلی مرزا، شاہد حیات، اور غلام نبی میمن بھی شامل ہیں ۔

ڈاکٹر امیر شیخ اس وقت ڈائریکٹر ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات ہیں ۔ نجف قلی مرزا ڈائریکٹر پورٹ قاسم، غلام نبی میمن انٹیلی جنس بیورو اور شاہد حیات ڈی آئی جی موٹر ویز کے عہدے پر کام کر رہے ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری ، امتیاز الطاف، احمد مکرم ،منصور سرور ، علی عامر ملک، ابو بکر خدا بخش،  شاہد حنیف،خالد محمود ، کنور شاہ رخ، ، غلام رسول زاہد ،بی اے ناصر، احسان صادق اور انوررضا کو بھی  گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والوں میں انکم ٹیکس اور ڈی ایم جی گروپ کے افسران بھی شامل ہیں ۔

سلیکشن پرموشن بورڈ نے پولیس سروس گروپ کے 30 سے زائد افسران کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کی منظوری بھی دے دی ۔

ترقی پانے والوں میں ایف آئی اے میں تعینات عاصم قائم خانی، ایس ایس پی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ شامل ہیں ۔

 ایس ایس پی جاوید مہر، ایس ایس پی مقصود میمن، ایس ایس پی جاوید جسکانی سمیت دیگر افسران کو ترقی دی گئی ۔