Saturday, April 20, 2024

کراچی: پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج اور توڑپھوڑ، شدید نعرے بازی، ٹریفک جام کر دی

کراچی: پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج اور توڑپھوڑ، شدید نعرے بازی، ٹریفک جام کر دی
June 3, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی عزیز بھٹی تھانے میں پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے وسیم کے لواحقین کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ، پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی، سڑک پر ٹریفک جام کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عزیزبھٹی پولیس کی جانب سے ملزم وسیم کواسلحہ برآمدگی کیلئے ساتھ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے لیکن پولیس نے انہیں مردہ خانے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جس پر اہل خانہ مشتعل ہو گئے اور جناح اسپتال کے مردہ خانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ واضح رہے کہ عزیز بھٹی پولیس کی جانب سے ملزم وسیم کوغیرقانونی اسلحے کے جرم میں سائٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم بلدیہ ٹاون کارہائشی تھا۔