Monday, September 16, 2024

کراچی : پولیس اہلکاروں کے دہشتگردوں سے روابط کا انکشاف

کراچی : پولیس اہلکاروں کے دہشتگردوں سے روابط کا انکشاف
August 27, 2015
  کراچی(92نیوز)کراچی پولیس اہلکاروں کے کالعدم تنظیموں، گینگ وار اورد یگر دہشتگردوں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے  ملوث پولیس  اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی فہرست میں شامل کچھ اہلکاروں کے نام 92 نیوز نے حاصل کرلئیے۔ تفصیلات کےمطابق  کالعدم تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملوث اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی فہرست میں شامل کچھ اہلکاروں کے نام 92 نیوز نے حاصل کرلئیے۔ پولیس انسپکٹر نوید ناصر نے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان فہیم عرف بڈھا اور عبید کے ٹو کی  بنک ڈکیتی میں معاونت کی دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ سعود آباد میں تعینات اے ایس آئی اختر جمال ہیڈ کانسٹیبل ندیم کانسٹیبل جعفر ، عباس اور محمد عامر ملزمان کو پولیس ریڈ سے پہلے ہی اطلاع دیا کرتے تھے۔ بلال کالونی کا انچارج امداد حسین کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کو مدد فراہم کرتا ہے پولیس کانسٹیبل اکبر نے ویسٹ زون میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کو مدد فراہم کی۔ سپاہی جمیل نے کالعدم تحریک طالبان کے مشتاق محسود اور وقار کے ساتھ مل کر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی۔ وائرلیس آپریٹر لیاری عمران گینگ وار لیڈر بابا لاڈلا کو پولیس آپریشن کے حوالے سے مخبری کرتا تھا، ایس ایس پی بلدیہ کا پی ایس او سب انسپکٹر نور اللہ بھی شیرا،باسط لنگڑا اور واحد عرف برش کی معاونت کرتا رہا ہے۔ اور بدلے میں ملزمان سے خوب رقم بٹوری ہے۔ کانسٹیبل مہتاب نے سیاسی جماعت میں کام کرنے والے ملزمان کو  حساس معلومات فراہم کئیں،سائٹ بی میں تعینات سب انسپکٹرغلام یاسین اور ہیڈ کانسٹیبل پیر محمد بے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی معاونت کی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی معاونت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔