Thursday, April 25, 2024

کراچی ، پولیس اہلکاروں کی پبلک مقامات پر ملزمان سے نمٹنے کیلئے تربیت کا سلسلہ شروع

کراچی ، پولیس اہلکاروں کی پبلک مقامات پر ملزمان سے نمٹنے کیلئے تربیت کا سلسلہ شروع
October 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں کو پبلک مقامات پر ملزمان سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران اہلکاروں کی نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے ۔ ایک بچی اور متعدد شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد محکمہ پولیس کو عوام کی فکر ستانے لگی اور اہلکاروں کی خصوصی تربیت کا پروگرام شروع کر دیا ۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 550 اہلکاروں کو ٹریننگ دی گئی ۔ کراچی کے بعد دیگر شہروں کے اہلکاروں کو بھی تربیت دی جائے گی ۔ دوران تربیت پولیس جوانوں نے ایس ایم جی، نائن ایم ایم، جی تھری، ایم پی فائیو، 38 بور رائفل اور دیگر ہتھیار چلائے ۔ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک بچی اور شہریوں کیہلاکتوں کے بعد پولیس کو شدید تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیرشیخ کے احکامات پر اہلکاروں سے بڑے ہتھیار لیکر نائن ایم ایم اور 30 بور پستول دیئے گئے تھے جبکہ پولیس موبائل اور ناکے پر تعینات صرف ایک اہلکار کو ایس ایم جی دی گئی تھی ۔