Saturday, September 7, 2024

کراچی : پولیس اہلکاروں کاشہری پرتشدد، مقدمہ درج کرکےحوالات میں ڈال دیا ، شخصی ضمانت پر رہا

کراچی : پولیس اہلکاروں کاشہری پرتشدد، مقدمہ درج کرکےحوالات میں ڈال دیا ، شخصی ضمانت پر رہا
January 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی میں  نو پارکنگ کے معاملے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری  شفیق کو لاتوں ، گھونسوں اور ہیلمیٹ سے خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا مگرسول سوسائٹی کے دباؤ کے باعث اسے شخصی ضمانت پر رہا کرنا پڑگیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےپی آئی ڈی سی میں وزیراعلیٰ ہاوس کےقریب واقع ٹریفک پولیس چوکی کےاہلکاراورشہری شفیق موٹرسائیکل کی نوپارکنگ کےمعاملےپرالجھ پڑےاوردیکھتےہی دیکھتے بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔ اور پولیس اہلکاروں نے شفیق کوخوب تشددکانشانہ بناڈالا شفیق بھی کہاں ہار ماننے والا تھا اس نے بھی جو بن پڑا کیا اوراپنا بھرپور دفاع کیا رینجرزنے بیچ بچاؤ تو کرا دیا مگر شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھے سول لائنز تھانے کے باہر سول سوسائٹی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کا تانتا بندھگیا عوامی دباؤ بڑھا تو پولیس افسران نے شفیق کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے میں ہی عافیت جانی۔ سماجی کارکن حلیم عادل شیخ نے  شفیق کی رہائی کو عام آدمی کی فتح قرار دیا  شفیق کو منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔