Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس اور سکیورٹی اداروں کا آپریشن، تین ملزم گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس اور سکیورٹی اداروں کا آپریشن، تین ملزم گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
August 6, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزم گرفتار کر لئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس اداروں کی اطلاع پر ایک کارروائی میں تین ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ رینجرز نے یوپی موڑ نشتر کالج کے قریب خالی مکان سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ لیاقت آباد لیاری ندی میں پولیس کا سرچ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ علاقے کے تمام راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ جناح ایئرپورٹ پر کسٹمز نے دبئی سے وطن واپس آنے والے چار مسافروں سے ایک کلو سے زائد سونا برآمد کر لیا۔