Tuesday, May 14, 2024

کراچی: پولیس اور رینجرز کے درمیان پولیس مقابلے، گینگ وار کمانڈر ہلاک، سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: پولیس اور رینجرز کے درمیان پولیس مقابلے، گینگ وار کمانڈر ہلاک، سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار
November 3, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے درمیان مقابلے، گینگ وار کمانڈر مارا گیا جبکہ ایک سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقہ مومن آباد میں لیاری گینگ وار کے گینگسٹرز سے پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں طاہر عرف ملا کا کام تمام ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر تھا جو قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ادھر میٹھادر میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔ جمشید روڈ پر بھی ایک ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ناظم آباد پل کے قریب پنکچر کی دکان پر نامعلوم افراد نے کریکر پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ویسٹ زون میں اس طرح کا تیسرا کریکر حملہ ہے۔ چند روز قبل ایس پی اورنگی کے آفس پر بھی اسی طرح کا کریکر پھینکا گیا تھا جس میں نان الیکٹریکل آئی ڈی اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی مواد اور کیلیں استعمال کی گئیں تھیں۔ دوسری جانب رینجرز نے کیماڑی میں کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سجاد، سب انسپکٹر عابد شاہ اور اے ایس آئی نسیم بلو کے قتل میں ملوث ہے۔