Sunday, September 8, 2024

کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، تیس سے زائد ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، تیس سے زائد ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
August 8, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تیس سے زائد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں جوا اڈوں کا سرپرست اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں۔ پہلوان گوٹھ اور عیدگاہ میں پولیس  نے مقابلے کے بعد چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی  برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہ فیصل اور ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ادھر پی آئی بی کالونی سے رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بیس افراد کو حراست میں  لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔