Thursday, September 19, 2024

کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کالعدم تنظیم کی اسپیشل ٹاسک فورس قائم

کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے کالعدم تنظیم کی اسپیشل ٹاسک فورس قائم
April 1, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کالعدم تنظیم نے اسپیشل ٹاسک فورس قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کی اسپیشل ٹاسک فورس کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنا چکی ہے جبکہ کالعدم تنظیم کے چھے ونگ ہیں جو مختلف کاروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ کالعدم تنظیم کی اسپیشل ٹاسک فورس کے چند کارندے گرفتار کیے جا چکے ہیں جنہوں نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں خصوصی طور پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے احکامات دئیے جاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے اسپیشل ٹاسک فورس کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے تابڑ توڑ چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔