Tuesday, May 7, 2024

کراچی پولیس ان ایکشن ، دواسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس ان ایکشن ، دواسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار
September 4, 2018
کراچی (92 نیوز) رات گئے کراچی پولیس ایکشن میں آگئی اور دومبینہ مقابلوں میں دواسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ منشیات، جوئے کے اڈے اور دیگر جرائم میں ملوث پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کر لیا۔ کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پی ای سی ایچ ایس اورمحمود آباد سے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔ ٹیپو سلطان تھانےکی حدود میں مقابلے میں زخمی ڈاکو کی شناخت طارق عرف کشمیری سے نام سے کر لی گئی۔ محمود آباد میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم باقر حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران پولیس اہلکار جمعہ خان گرفتار کرلیا جو شہرمیں جوئے، منشیات اور دیگر جرائم کے اڈوں سے بیٹ وصول کرتا تھا۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ چیف پولیس کراچی امیر شیخ نے کہا کہ کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسٹریٹ کرمنلز کو عدالت سے سزا دلوائیں ، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا ترجیح ہے۔ چیف پولیس کراچی نے اسٹریٹ کرائم کو اپنے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔