Friday, May 10, 2024

کراچی پولیس اب بغیر ایمرجنسی کال ایس او ایس بٹن دبانے پر مدد کو پہنچے گی

کراچی پولیس اب بغیر ایمرجنسی کال ایس او ایس بٹن دبانے پر مدد کو پہنچے گی
December 7, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے شہریوں کی موثرحفاظت کےلئے مددگار ون فائیوکو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کردیا، اب ایمرجنسی کال ملائے بغیر بھی ایس او ایس بٹن دبانے پر پولیس مدد کو پہنچے گی۔ ڈی ائی جی مقصود میمن کہتے ہیں رسپونس ٹائم پانچ منٹ ہوگا۔

پولیس کا ہے کام مدد آپ کی!، کراچی پولیس شہریوں کی فوری مدد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے لگی۔ پولیس نے مددگار ون فائیو کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر دیا۔

اب مددگار 15 کی ایپ سے کال کرنے والے کے مقام کی لوکیشن سمجھنے پر وقت ضائع نہیں ہوگا۔ ایمرجنسی کال ملائے بغیر بھی ایس او ایس بٹن دبانے پر پولیس مدد کو پہنچے گی۔

ڈی جی آئی جی مقصود میمن کہتے ہیں مدد طلب کرنے پر قریبی موبائل ٹیم براہ راست لوکیشن پر پہنچ جائے گی۔ کسی بھی کال کے بعد موقع پر پہنچنے کا وقت پانچ منٹ ہوگا۔

شہری اسٹریٹ کرائم،گاڑی چوری یا چھینے جانے، ڈکیتی اور دیگر واقعات بھی ایپ سے رپورٹ کرسکیں گے۔ مددگار 15 کی جدید ایپ تیار ہے ٹیسٹنگ کے بعد رواں ماہ لانچ کر دی جائے گی۔