Thursday, April 25, 2024

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چینی کمپنی کے درمیان تربیت اور لاجسٹک معاہدہ

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چینی کمپنی کے درمیان تربیت اور لاجسٹک معاہدہ
May 28, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چینی کمپنی کے درمیان تربیت اور لاجسٹک کا معاہدہ طے پا گیاہے۔ معاہدے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کی تقریب میں پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر کامران مائیکل اور گوانگ ژو کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی کوریڈور میں وسعت کےلئے مزید معاہدے کئے جائیں گے۔