Thursday, May 2, 2024

کراچی ، پورٹ قاسم سے کھانے کا تیل چوری کرنیوالے 5 ملزم گرفتار

کراچی ، پورٹ قاسم سے کھانے کا تیل چوری کرنیوالے 5 ملزم گرفتار
September 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز)پورٹ قاسم میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  کھانے کا تیل لیکر جانے والے ٹینکر سے تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان دھرلئے  ۔ ملزمان ٹینکر سے تیل پلاسٹک کے ڈبوں میں بھرکر دوسری گاڑی میں رکھ رہے تھے  ، گرفتار ملزمان میں ٹینکر ڈرائیور گل حسن، عالم، عبداللہ، بلال اور فضل داد شامل ہیں  ۔ گروہ کے دوسرے افراد میں سمیع، سرفراز، ناصر، طاہر اور دیگر شامل ہیں  ۔ ذرائع کے مطابق کارروائی تیل بھرنے اور اتارنے والی فیکٹری کے کانٹے والوں سے ملی بھگت ہوتی ہے ، اور ڈرائیوروں کی جانب سےتیل بیچنے کی وجہ سے لاعلم مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے  ۔ چوری کیا جانے والا تیل ریفائن نہیں ہوتا اور مضر صحت ہوتا ہے  ۔