Sunday, September 8, 2024

کراچی : پلاٹوں پر قبضے کے بعد مافیا نے سرکاری ٹوائلٹ سے بھی کمائی شروع کر دی

کراچی : پلاٹوں پر قبضے کے بعد مافیا نے سرکاری ٹوائلٹ سے بھی کمائی شروع کر دی
August 9, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں بڑے بڑے پلاٹوں کے بعد قبضہ مافیا نے تفریحی پارکوں کے باہر بنے سرکاری ٹوائلٹ پر بھی قبضہ کرنا شروع کردیاہے زولیجیکل گارڈن کے قریب شہریوں کے لئے بنائے گئے ٹوائلٹ کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا گیاہے دوسرے پر قبضے کی تیاری چل رہی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہی نہیں  قبضہ مافیا  جہاں موقع ملتا ہے  پنجے گاڑ لیتا ہے ۔ کراچی کی مشہور تفریح گاہ چڑیا گھر کے باہر بنے ٹوائلٹس پر قبضہ مافیا نے مرحلہ وار قبضہ شروع کردیا ہے سرکاری بیت الخلا کے ایک حصے پر بنادی گئی ہے دو منزلہ عمارت اور نیچے کھول دیا گیا ہوٹل ،ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے اسے ایک پولیس اہلکار نے جگہ کرائے پر دی ہے ۔ سرکاری ٹوائلٹ کے دوسرے حصے پر بھی قبضے کی تیاریاں مکمل ہیں  چار دیواری کھڑی کرکے اس پر ڈی ایم سی ساوتھ کی چاکنگ کردی گئی ہے۔ toliet2 toliet3 toliet4