Sunday, September 8, 2024

کراچی : پریشرککر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

کراچی : پریشرککر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق
July 17, 2016
کراچی(92نیوز)روشنیوں کے شہر کراچی میں پریشر ککر کے دھماکے میں ایک شخص  کی زندگی کا چراغ بجھ گیا  جبکہ گزشتہ روز لیاری میں ہونیوالےدستی بم حملے کا زخمی بھی دم توڑ گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے مائی کولاچی روڈ پر واقع این ٹی آر کالونی میں قائم ہوٹل میں پریشر ککر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ہوٹل کا مالک اورایک مزدور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالا ہوٹل کا مالک خداد سول اسپتال میں چل بسا،عینی شاہد کےمطابق دھماکا زوردار تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز لیاری کےدبئی چوک میں لیاری گینگ وار کےکارندوں کی جانب سے کئےگئے دستی بم حملے میں زخمی پچاس سالہ عبدالسلام اسپتال میں دم توڑگیا پولیس کے مطابق دستی بم حملےمیں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔