Monday, September 16, 2024

کراچی: پریس کلب پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے آ گئے

کراچی: پریس کلب پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے آ گئے
April 30, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی پریس کلب پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے آ گئےتحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان گو نواز گو اور رو عمران رو کے نعروں کا مقابلہ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرنا پڑی۔ تفصیلات کےمطابق  کراچی پریس کلب پر ایک طرف متوالے تھےدوسری طرف کھلاڑی، ایک طرف جوش تھا دوسری طرف جنون ۔  مسلم لیگ ن کے کارکن کراچی پریس کلب کے باہر وزیراعظم کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے کہ اسی دوران عمران خان کی مرکزی ریلی میں شرکت کے لیے  تحریک انصاف کا قافلہ گزرا تو فضا گو عمران گو کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ کھلاڑی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے  میدان میں آگئےاور نعروں کا مقابلہ شروع ہوگیا ۔ بات بڑھتے بڑھتے  تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی تک جاپہنچی  مقامی قیادت نے فوری ایکشن لیا اور جذباتی کارکنوں کو سائڈپرکرنے لگے مگر حالات قابو سے باہر ہوتے چلے گئےپولیس کی نفری آئی اور دونوں طرف کارکنوں کو منتشر کردیا ۔