Tuesday, April 30, 2024

کراچی پریس کلب اور نجی ٹی وی پر حملے کے دو مقدمات درج

کراچی پریس کلب اور نجی ٹی وی پر حملے کے دو مقدمات درج
August 23, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم قائد سمیت 15 ملزموں پر کراچی پریس کلب، میڈیا ہاوس اور پولیس پر حملے سمیت جلاو گھیراو کے2 مقدمات درج کرلئے گئے۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب، میڈیا ہاوس، پولیس پر حملہ اور جلاو گھیراو پر ایم کیوایم قائد کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے۔ مقدمات میں مزید پندرہ افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق دونوں مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمات میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم قائد کی پاکستان کےخلاف اشتعال انگیز تقریر، پاکستان مخالف نعرے بازی، کارکنوں کی جانب سے جلاوگھیراو اور توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمات درج کئے گئے۔