Wednesday, April 24, 2024

کراچی ، پروٹیکٹر غلط لگنے پر 5 سے زائد افراد نے دکان دار پر مکوں کی برسات کر دی

کراچی ، پروٹیکٹر غلط لگنے پر 5 سے زائد افراد نے دکان دار پر مکوں کی برسات کر دی
October 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں موبائل دکان میں 5 سے زائد افراد نے کھلی بدمعاشی کرتے ہوئے دکان دار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پروٹیکٹر غلط لگنے پر دکان دار پر مکوں اور لاتوں کی برسات کر دی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں موبائل فون کی دکان ریسلنگ رنگ بن گئی ۔ دکان دار پر شدید تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ پروٹیکٹر غلط لگنے پر 5 سے زائد افراد نے دکان دار پر دھاوا بول دیا اور کھلی بدمعاشی کرتے ہوئے گھونسوں کی بارش کر دی۔ ایک ملزم کاؤنٹر کے اندر جاگھسا اور دکان دار پر شدید تشدد کیا ۔ ملزمان کے تشدد سے دکان دار زمین پر گرا تو اس پر لاتوں کی برسات کر دی۔ پولیس نے زخمی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں اقدام قتل، تشدد اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کرلیں ۔ ملزمان دکان سے جاتے ہوئے 4 موبائل فون بھی لے اڑے تھے۔