Sunday, April 28, 2024

کراچی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 لاکھ اساتذہ فارغ کرنیکی دھمکی دیدی

کراچی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 لاکھ اساتذہ فارغ کرنیکی دھمکی دیدی
June 4, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی بلیک میلنگ پر اتر آئی ، چیئرمین پرویز ہارون نے ساتھ ہی پندرہ جون کو پرائیوٹ اسکول کھولنے کااعلان کردیا، دس جون کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کی دھمکی بھی دی۔

صوبہ سندھ میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کے معاملے پر وزیر تعلیم سعید غنی اور پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی  آمنے سامنے آگئے ،  پرائیوٹ اسکول ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پرویز ہارون نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون سے تمام نجی اسکول کھول دئے جائیں گے جبکہ 10 جون کو کراچی پریس  کلب کے سامنے بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

تمام اسکول ایسو سی ایشنز اس احتجاج میں شرکت کرے گی ، احتجاجی ریلی پریس کلب سے وزیر اعلی ہاؤس جائے گی ، پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے مطابق اگر سندھ حکومت نے کوئی گرفتاریاں کی تو اس نتائج کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

پرویز ہارون نے پندرہ لاکھ اساتذہ کو ملازمت سے نکالنے کی دھمکی بھی دےدی ،اساتذہ کی بے روزگاری کے ذمہ دار صرف وزیر تعلیم سعید غنی ہوں گے ، ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ سارے طلبہ کو آن لائن تعلیم دینا ممکن نہیں ہر گھر میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت میسر نہیں۔