Friday, March 29, 2024

کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کا راج، بارش کی پیشگوئی

کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کا راج، بارش کی پیشگوئی
January 8, 2017

کراچی (92نیوز) یخ بستہ ہواوں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواوں نے ڈیرہ جمایا تو سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ درجہ حرارت روزانہ کی بنیاد پر کم ہوتا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو کم از کم درجہ حرارت نو ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چوبیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب ستائیس فیصد اور ہوا کی رفتار گیارہ ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔