Friday, March 29, 2024

کراچی پر پھر ہیٹ ویو کے خطرات منڈلانے لگے

کراچی پر پھر ہیٹ ویو کے خطرات منڈلانے لگے
May 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی پر پھر ہیٹ ویو کے خطرات منڈلانے لگے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا 17 سے 22 مئی کے دروان شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔ اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی معطل رہیں گی۔ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواوں کا بارش برسانے والا سسٹم آج ملک بھر سے ختم  ہو رہا ہے۔ مغربی ہواوں کے سسٹم کے بعد گرم اور خشک موسم ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔