Wednesday, April 24, 2024

کراچی پر مکھیوں نے یلغار کر دی

کراچی پر مکھیوں نے یلغار کر دی
August 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں بارشوں اور عید قرباں کے بعد صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی  اور لاتعداد مکھیاں حملہ آور ہوگئیں ، ایسے میں شہریوں نے سوشل میڈیا پر مختلف میمز بناکر شیئر کرنا شرو ع کردیں ، کسی نے مکھیوں کو کراچی کا نیا دشمن قرار دیا  تو کسی نے مکھی کے نام سے ٹوئٹ آئی ڈی بناڈالی ۔ کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی کو دیکھتے ہوئے مکھیوں نے حملہ کردیا  ، اور لاتعداد مکھیاں شہریوں کے آس پاس بھنبھنانے لگیں ، جس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے  استاد بھی پیچھے نہ رہ سکے،  اور  مکھیوں سے کراچی لکھ کر انتظامیہ کو خواب غفلت سے جگانے کی کوشش کی ۔

کراچی میں کچرے کےنام پر سیاست جاری

ایک صارف نے مکھی کو کراچی والوں کا نیا دشمن قرار دیا  ، ٹوئٹر پر مکھی کے نام سے آئی ڈی بھی سامنے آگئی اور 2 مکھیوں کی آرام کرتے تصویر پوسٹ کردی  جس کی کاکروچ نامی آئی ڈی سے تعریف بھی کی گئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں شہریوں کو مکھیوں میں گھرا ہوا بھی دکھایا گیا ہے  ، ایک صارف نے پیغام لکھا کہ کراچی والوں کے پاس مکھیاں مارنے کے علاوہ کوئی اور کام ہی نہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ ظالم مکھیوں کس طرح شہریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے  ، لیکن انتظامیہ ابھی تک سورہی ہے ۔