Friday, April 26, 2024

کراچی پر بادل چھا گئے !!! 217افراد کی جان لینے کے بعد سورج کی تمازت ٹھنڈی پڑنے لگی

کراچی پر بادل چھا گئے !!! 217افراد کی جان لینے کے بعد سورج کی تمازت ٹھنڈی پڑنے لگی
June 22, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں شدید گرمی، صرف تین روز میں 217افراد کی ہلاکت کے بعد قدرت مہربان ہو گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی کی بدولت گزشتہ تین روز میں شہر کے 217 باسی خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ آج صبح سے ہی گرمی کی شدت نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا تھا اور آج بھی کئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں تاہم آخری اطلاعات آنے تک کراچی کے مختلف علاقوں پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہریوں کے دکھوں کا ازالہ کر دیا ہے۔ موسم کی تبدیلی سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ شہریوں کے چہروں پر بھی خوشی لوٹ آئی ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم شمالی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ کل سے مون سون ہواوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد کراچی میں کل تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں کل شام تک بارش کا امکان ہے۔