Thursday, March 28, 2024

کراچی ، پبلک مقامات پر چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا حکم نامہ جاری

کراچی ، پبلک مقامات پر چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا حکم نامہ جاری
September 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے پبلک مقامات پر چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران شہریوں کی ہلاکت نے اہلکاروں پر سوالات اٹھا دیئے۔ پولیس کے پاس آٹومیٹک ہتھیار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ۔ آٹومیٹک اسلحے کی نمائش سے عوام میں خوف پھیلنے لگا۔ پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ نے اہلکاروں کو پبلک مقامات پر بھاری اور  آٹومیٹک ہتھیاروں کی نمائش سے روک دیا۔ موٹر سائیکل اسکواڈ ایک پستول، ایک ریوالور رکھ سکے گا جبکہ ون فائیو مد دگار، اسکارٹس اور ناکے پر پستول، ریوالور کے ساتھ ایس ایم جی رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ڈیفنس پولیس مقابلے میں بچی امل اور بہادرآباد میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت بڑے ہتھیار سے ہوئی تھی جبکہ انتظار قتل کیس میں اہلکاروں نے چھوٹا ہتھیار استعمال کیا تھا۔