Thursday, April 25, 2024

کراچی ، پاکستانرینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، کور کمانڈ رکراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

کراچی ، پاکستانرینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، کور کمانڈ رکراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
April 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں پاکستان رینجرزسندھ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو انعامات دیے۔ تقریب میں رینجرز کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اپنی اعلٰی صلاحتیوں کا بھی مظاہرہ کیا،جسے شرکاء نے بے حد سراہا  ، تقریب میں رینجرز کی جانب سے  کراچی سمیت اندرون سندھ ڈیوٹی پر تعینات رینجرز جوانوں کے  یونیفارم  اور  رینکس کا پیٹرن بھی  تبدیل کردیا گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق  نئی یونیفارم کا پیٹرن 30 اپریل  سے تمام رینکس پر لاگو ہوگا۔