Sunday, September 8, 2024

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس ایک بار پھر 33ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس ایک بار پھر 33ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب
March 19, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک بار پھر 33ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھٹنے کے بعد انڈیکس اوپر کی جانب جا رہا ہے۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار سرمایہ نکالنے کے بجائے سرمایہ کاری پر زور دے رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کے مستقبل کے متعلق ابھی بھی کئی خدشات موجود ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت میں کمی ہوئی تو کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر تیس ہزار تک گھٹ سکتا ہے۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کیونکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کا ویٹیج زیادہ ہے، اسی لئے تیل کی قیمت بڑھنے سے انڈیکس تینتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔