Wednesday, April 24, 2024

کراچی ،پاکستان اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین پہلا مقابلہ کل ہوگا

کراچی ،پاکستان اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین پہلا مقابلہ کل ہوگا
January 18, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان اور ورلڈ ہاکی الیون کا پہلا مقابلہ کل عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی ۔

مقابلے کیلئے مہمان کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس بھی کی ۔ تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایونٹ جیتنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری ہاکی کھلاڑی پال لیجز نے کراچی اسٹیڈیم سے وابستہ یادوں کو تازہ کیا ۔ ورلڈ الیون کے ٹیم مینیجر نے سہیل عباس کی جانب سے کپتانی کے انکار پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوستانہ میچ سے قبل دونوں ٹیمیوں کے کپتانوں نے دوستانہ دوڑ بھی لگائی جو پاکستانی کپتان کے نام رہی ۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ جمعے کی شام کراچی جبکے دوسرا مقابلہ اکیس جنوری کو لا ہور میں ہوگا ۔