Saturday, May 18, 2024

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، دو کارکن جاں بحق

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ، دو کارکن جاں بحق
December 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکن جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔ کراچی میں نامعلوم  افراد نے رضویہ کی حدود عثمانیہ سوسائٹی میں پاک سر زمین پارٹی کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر  پی ایس پی کے دو کارکن جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب  ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  رپورٹ طلب کرلی۔