Friday, May 3, 2024

کراچی : پانی کے کنکشنز کی اوورسائزنگ کے نام پر کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

کراچی : پانی کے کنکشنز کی اوورسائزنگ کے نام پر کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی واٹربورڈ، پانی کے کنکشنز کی اوورسائزنگ کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔  شہر کے متعدد رہائشی، تجارتی اورصنعتی یونٹس کو منظور شدہ سائز کے بجائے بڑے سائز کے کنکشنز دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد رہائشی، تجارتی اور صنعتی یونٹس کو بھاری رشوت کے عوض  منظور شدہ سائز کے بجائے بڑے سائز کے کنکشنز دیئے گئے  اوور سائزنگ کے اسکینڈل میں شعبہ ریکوری اور ٹیکس کے ڈی ایم ڈی ، ڈائریکٹر اور دیگر عملہ ملوث ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  کراچی کے متعدد کثیرالمنزلہ پروجیکٹس کے لیے منظور کئے گئے کنکشنز کے سائز بڑھا کر کروڑوں روپے کمائے گئے  کرپٹ مافیا نے ان ناجائز کنکشنز کی فائلیں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروس کی منظوری کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر تک فائل پہنچنے ہی دیتی۔ کنکشنز کے سائز میں گڑبڑ سے شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہورہا ہے۔