Sunday, September 8, 2024

کراچی : پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد‘ سات ملزم گرفتار

کراچی : پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد‘ سات ملزم گرفتار
January 10, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشت گردوں سمیت چار ملزم گرفتار کرلیے۔ پانی کے ٹینک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے خطرناک ملزمان کا تعاقب کیا اور بلال کالونی میں کامیاب چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ صوبائی دارالحکومت کے دیگر علاقوں لانڈھی‘ کورنگی اور بھٹہ ولیج میں بھی رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چار ملزم گرفتار کر لئے۔ دوسری جانب حساس اداروں نے کورنگی کبڈی گراو¿نڈ میں ایک کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کاررروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔