Wednesday, April 24, 2024

 کراچی : پانی کے 90فیصد نمونوں میں کلورین موجود نہیں

 کراچی : پانی کے 90فیصد نمونوں میں کلورین موجود نہیں
August 1, 2015
کراچی(92نیوز)محکمہ سندھ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے  90 فیصد پانی کے نمونوں میں کلورین موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ  اس سلسلے میں اپنی  رپورٹ آئندہ ہفتے  وزیر اعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ کو پیش  کرے گی ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو سپلائی کیا جانے والا پانی انتہائی مضر صحت ہے۔ 90 فیصد پانی کے نمونوں میں کلورین موجود  ہی نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  22 مئی سے 20 جولائی تک پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں  نیگلریا سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد اب  بھی زیر علاج ہیں ۔دوسری طرف انسداد نیگلریا کمیٹی نے شہر بھر سے پانی کے نمونے حاصل کرنے کا عمل روک دیا۔