Wednesday, April 24, 2024

کراچی : پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ہائیڈرنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی

کراچی : پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے ہائیڈرنٹ مافیا کی چاندی ہوگئی
December 13, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنےسےہائیڈرنٹ مافیاکی چاندی ہوگئی،شہریوں کی مجبوری کافائدہ اٹھاتےہوئےمن مانی قیمتوں پرپانی فروخت کرنےمیں مصروف ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں واٹر بورڈ کی لائن کیا پھٹی واٹر ٹینکر مافیا کی تو چاندی ہی ہو گئی ۔ واٹر بورڈ نے  سنگل ٹینکر کے سرکاری نرخ ایک ہزار روپے، ڈبل کے 13سو اور ٹرپل کے 17 سو روپے مقرر کیے ہیں۔ مگر پانی کی کمی ہوئی تو ٹینکر مافیا من مانی قیمتوں میں پانی فروخت کرنے لگے اس پرٹینکر مافیا کے کارندے کی دیدہ دلیری دیکھیئے کہ ببانگ دہل اس چور بازاری کا اعتراف بھی کر رہا ہے۔ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے باعث پانی جیسی نعمت بھی  شہریوں کے لیے نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ جس سے  گھریلو صارفین  کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں واٹر لائن پھٹنے سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہو گیا جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی کمی کا سامناہےمگر انتظامیہ کو ہمیشہ کی طرح عوام کی کوئی فکر نہیں۔