Friday, April 19, 2024

کراچی: پانی وبجلی کی عدم فراہمی، لیاقت آباد کے مکینوں کا احتجاج، ایمبولینسوں سمیت سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں

کراچی: پانی وبجلی کی عدم فراہمی، لیاقت آباد کے مکینوں کا احتجاج، ایمبولینسوں سمیت سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں
May 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پانی وبجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے کی وجہ سے ایمبولینسوں اور درجنوں ٹریلرز سمیت سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بپھرے مکینوں نے لیاقت آباد فلائی اوور، غریب آباد انڈر پاس اور نیرنگ سنیما کے قریب سڑکوں پر ٹائر جلائے اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی۔ اسی دوران مشتعل ہجوم نے گاڑیوں پر پتھر بھی برسائے۔ مظاہرے کی وجہ سے شاہراہ پاکستان اور سائٹ ایریا کو جانے اور آنے والی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گھنٹوں انتظار کی اذیت جھیلتی رہی۔