Tuesday, April 23, 2024

کراچی : پانی اور بجلی کے بندش کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

کراچی : پانی اور بجلی کے بندش کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج
May 27, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا میٹر گھوم گیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پانی اور بجلی کے بندش کے خلاف شہریوں سڑکوں پر نکل آئے ،شہریوں نے  حب ریور روڈ پر شدید احتجاج کیا جبکہ  مشتعل مظاہرین نے سڑک کی دونوں اطراف کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ سڑک احتجاج کے باعث  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں  جبکہ  پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ  ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی ۔ پولیس کے لاٹھی چارج میں  دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔