Saturday, April 27, 2024

کراچی ، پارکنگ ایریا میں لے جانے کے دوران طیارہ قریب کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا

کراچی ، پارکنگ ایریا میں لے جانے کے دوران طیارہ قریب کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا
November 25, 2018
کراچی (92 نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر قومی ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ پیش آگیا،جس کے باعث طیارے کے فیول ٹینک اور انجن کو نقصان پہنچا۔ حادثہ طیارے کو پارکنگ ایریا میں لے جانے کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق طیارےکو  ٹو  کرنے والی گاڑی کے ذریعے پارکنگ میں لے جایا جا رہا تھا۔ "ٹو" کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کے اندازے کی غلطی سے حادثہ پیش آیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کا فیول ٹینک اور انجن کو نقصان پہنچا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ مرمت کے لیے ہینگر میں پارک کیا گیا تھا۔ مرمت کے دوران طیارہ قریب کھڑے ناقابل استعمال طیارے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث اے ٹی آر طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران دو اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔