Tuesday, April 16, 2024

کراچی ، پارکس کو اصل حالت میں بحال نہ کیا جاسکا

کراچی ، پارکس کو اصل حالت میں بحال نہ کیا جاسکا
May 12, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رفاہی پلاٹوں اور گرین بیلٹس پر سے تجاوزات کا خاتمہ تو کر دیا لیکن کراچی ، پارکس کو اصل حالت میں بحال نہ کیا جاسکا۔ سڑکیں، گلیاں تو تباہ حال ہیں ہی۔ مختلف علاقوں مین بنے چھوٹے پارکس اور گرین بیلٹس بھی بتاہ حال نظر آتے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں میں پارکس پر سے تجاوزات کا خاتمہ تو کیا گیا لیکن ان کو اصل حالت میں بحال نہ کیا جاسکا۔ گرین بیلٹ کی بات کی جائے تو وہ صرف اجڑے ہی نہیں  بلکہ کچرا کنڈی میں بدل چکے ہیں۔ ضلع ملیر ہو یا شرقی ، وسطی ہو یا غربی، یا پھر کورنگی اور جنوبی کہیں بھی صورتحال مختلف نہیں ۔ شہر قائد کے چھوٹے پارکس ہوں یا گرین بیلٹ کم وسائل میں بھی  بہتر کیے جاسکتےہیں لیکن بلدیاتی نمائندے ہوں یا سندھ سرکار دونوں ہی زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ کرتے نظر نہیں آتے۔ .