Tuesday, April 16, 2024

کراچی: پائپ لائن پھٹنے سے دس کروڑ گیلن پانی ضائع، پانی کا سنگین بحران پیدا ہونیکا خطرہ

کراچی: پائپ لائن پھٹنے سے دس کروڑ گیلن پانی ضائع، پانی کا سنگین بحران پیدا ہونیکا خطرہ
December 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے دس کروڑ گیلن پانی ضائع ہو گیا جس سے شہر قائد کی سڑکیں نہر بن گئیں ۔ پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ٹینکر مافیا بھی سرگرم ہو گیا جس سے پانی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کو بحران کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔