Friday, May 10, 2024

کراچی، پائلٹ کی عدم فراہمی، 2 روز سے طیارہ ملتان روانہ نہ ہوسکا

کراچی، پائلٹ کی عدم فراہمی، 2 روز سے طیارہ ملتان روانہ نہ ہوسکا
December 23, 2019
کراچی (92 نیوز) قومی ایئر لائن کا سفر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے لگا۔ پائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے 2 دن سے طیارہ ملتان روانہ نہ ہوسکا۔ قومی ایئرلائن نے چار بار مسافروں کو وقت دیا مگر پرواز نے اڑان نہ بھری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملتان جانے والے مسافروں نے ڈیرے ڈال دیئے، خاتون مسافر والد کے انتقال پر ملتان جانے کی منتظر ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی پائلٹ نہ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید۔ شیڈول متاثر ہونے کی وجہ دھند کو قرار دے دیا۔