Saturday, May 18, 2024

کراچی ، ٹیکس چوری پر 78 پراپرٹیز اور 46 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ‏

کراچی ، ٹیکس چوری پر 78 پراپرٹیز اور 46 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ‏
March 27, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف ایف بی آر نے بڑی کارروائی کر ڈالی ۔

ایف بی آر کی جانب سے کراچی  میں  ٹیکس چوری پر 78 پراپرٹیز اور46  گاڑیاں ضبط کر لی گئیں   جبکہ ساڑھے 8 ارب روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔

ایف بی آرحکام کے مطابق ریکوری کیلئے ٹیکس چوروں کے4 ہزار بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹیکس چوروں کی اصل آمدن کا کھوج سفری تفصیلات سمیت دیگر طریقوں سےلگایا گیا۔

ایف بی آرحکام کاکہناہے کہ اب تک ٹیکس چوروں سے اصل آمدن پر ساڑھے 8 ارب روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے،،ٹیکس چوری پر اورجعلی انوائس بنانے پر 8 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔